English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر (BPS-17)، محکمہ توانائی میں سروے اور ڈرائنگ آفیسر (BPS-17)، جونیئر انسپکٹر کول مائنز (BPS-17)، پراسیکیوٹنگ انسپکٹر (BPS-16) انسانی حقوق اسسٹنٹ BPS (BPS-16) کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر کے لیے کل 176 امیدوار، جونیئر انسپکٹر کول مائنس کے لیے 20، پراسیکیوٹنگ انسپکٹر کے لیے 10 اور اسسٹنٹ کے لیے 05 امیدوار کامیاب قرار پائے۔مذکورہ پوسٹیں اشتہار نمبر 09/2022 اور 05/2023 کے ذریعے جاری کی گئیں۔ جس میں مطلوبہ تعلیم کے حامل امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ مذکورہ آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کرنے کے بعد کامیاب امیدواروں کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد زبانی امتحان کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ایس پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں تمام آئینی تقاضوں پر عمل کیا گیا ہے۔ جس میں بنیادی طور پر شہری اور دیہی کوٹے شامل ہیں۔ امیدوار ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر سمیت مارکس کے بارے میں مکمل معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان کے بعد ان کی حتمی فہرست جاری کر کے متعلقہ محکمے میں تقرری کے لیے سفارش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے