English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 دنیا بھر کے لیے مثالی نمونہ ہے، آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پزیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لیے پوری قوم مشکور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے