English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیج بنگال میں کشتی الٹنے سے 9 بھارتی ماہی گیرلاپتا

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج بنگال میں طوفان کے باعث کشتی الٹنے سے 9 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوگئے جب کہ 8 افراد کو بچالیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے معاون ڈائریکٹر برائے ماہی گیری سوراجیت بیگ نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 17 ماہی گیر سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار 17 افراد میں سے 8 افراد ڈیک پر موجود تھے، جب کہ دیگر 9 افراد کیبن میں سو رہے تھے۔سوراجیت بیگ نے بتایاکہ کشتی کو حادثہ اونچی لہروں کے باعث پیش آیا، کشتی میں سوار 8 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ لاپتا افراد لہروں کا شکار ہوکر ہلاک نہ ہوگئے ہوں۔ واضح رہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے والا سندر بن اپنی مینگروو جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے جہاں ہزاروں مچھیرے پورا سال ماہی گیری کرتے ہیں تاہم مون سون کے آغاز سے ہی ساحلی علاقے میں خراب موسم اور طوفان شروع ہوجاتے ہیں جو سمندری سفر کو خطرناک بنا دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے