English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک:شہباز شریف کی بنگلادیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات، تعلقات بڑھانے پر بات چیت

نیویارک:وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک بنگلادیش تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز  شریف ڈاکٹر یونس کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے، جس میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں کے حوالے سے روابط کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو یارک میں شہباز شریف نے گزشتہ شب محمد یونس کی دعوت پر بنگلادیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 سال کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، معاون خصوصی طارق فاطمی و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے