English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور: رشتہ دیکھنے کیلیے بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد اغوا

القمر

شکارپور( مانیٹرنگ ڈیسک ) رشتہ دیکھنے کیلئے بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد اغوا،پولیس نے 2افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق رشتے کا جھانسہ دے کر بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ناپرکوٹ کچے میں پیش آیا جہاں مغوی افراد رشتہ دیکھنے سکھر سے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغواکاروں نے رشتہ دیکھنے کیلیے آئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا، 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مغویوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے