English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد مل گئے‘ امریکی انٹیلی جنس

القمر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ امریکا کے سابق صدرڈونلڈٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد مل گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آگاہ کرتے ہوئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔ قتل کی کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ایران نے امریکی سیکورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوؤں کی تردید کرتاآیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے