English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنری، جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم زور وشور سے جاری

کنری، جماعت اسلامی کے کیمپ پر عوام ممبرسازی فارم بھروارہے ہیں

کنری(جسارت نیوز)جماعت اسلامی کی جانب سے ممبر سازی مہم زور وشور سے جاری،سامارو میں کیمپ لگایا گیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سامارو شہر ضلع عمرکوٹ کی جانب سے رابط عوام مہم کے سلسلے میں ممبر سازی کیمپ لگایا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ممبر سازی کیمپ میں جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے امیر قربان علی گشکوری،قیم جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ خلیل احمد کھوکر،ناظم تحصیل سامارو خدا بخش خاصخیلی ودیگر نے شرکت کی۔اس حوالے سات گروپ بنا کر بازاروں،تجارتی مراکز سمیت مختلف علاقوں میں ممبر سازی کی گئی،جس میں عوام نے بڑی تعداد میں ممبر شپ حاصل کی اور عوام کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کرنے بلکہ ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان و قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اقلیتی برادری کے افراد نے بھی خاصی تعداد نے ممبر شپ حاصل کی۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی خلیل احمد کھوکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اس وقت مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے صنعتوں اور کارخانوں کا پہیہ جام ہوگیا لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،عوام اپنے مسائل کے حل میں کیلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرکے حق دو تحریک کا حصہ بنیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے