English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کو بچانے کیلئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا پڑیں گی،ایس ایم تنویر

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق نگراں صوبائی وزیر برائے تجارت وصنعت،پنجاب اور معروف صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہوں،کپیسٹی چارجز9روپے بنتے ہیں اور پچھلے سال کی ایوریج فیول قیمت ساڑھے9رو پے ہے،تمام اخراجات ملا کر فی یونٹ بجلی کی قیمت 25روپے بنتی ہے، لہٰذا حکومت بجلی کی اس سے زائد قیمت مقرر نہ کرے۔جمعہ کو کراچی میں ظہرانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو یقین ہے کہ ایک ماہ کے اندر بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی،ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، ملک کو بچانا بہت ضروری ہے، امید ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کے نرخ کم ہوجائیں گے۔اس موقع پرصدریو بی جی زبیرطفیل، چیئرمین سندھ زون خالدتواب اور سیکرٹری جنرل حنیف گوہر،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر ذکی اعجاز، میاں زاہد حسین اوراحمدچنائے بھی موجود تھے۔ ایس ایم تنویر نے میڈیا کے ایک سوال پر کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری اہم کامیابی ہے لیکن حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی بھی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرض ہم نے اپنے کاروبار کو چلاکر واپس کرنا ہے،سود کی ادائیگیوں کے لیے قرضوں کا حصول کی روایت اب نہیں چلے گی۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ سی پی آئی انفلیشن ستمبر میں 7.5 فیصد ہوگا اسی تناسب سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈالرائز انفلیشن کی شرح صفر ہوگئی ہے گزشتہ سال ستمبر میں 280روپے تھا اس سال ستمبر میں بھی 280روپے ہے۔ ایکسپورٹ کے حوالے سے ایس ایم تنویر نے کہا کہ برآمدی صنعتیں زیرو ریٹڈ ہوتی ہیں، حکومت کو اس زیرو ریٹنگ کی سہولت کو بحال کرنا پڑے گا، نقصان میں چلنے والے اداروں کی فروخت آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہیں، صرف پی آئی اے،اسٹیل ملز ہی نہیں بلکہ خسارے میں چلنے والے 80 اداروں کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں نجکاری کے عمل سے گزرنا ہے اور ملکی خزانے کو بچانے کیلئے ان کی نجکاری ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے