English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کیپسٹی چارجز کی ادائیگیاں بندکرے،نیشنل لیبر فیڈریشن

القمر

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاکستان بھر سے آئے ہوئے عہدیداران سے خطاب کررہے ہیں ،عاشق خان،ملک یوسف ،پیر محمد کاکڑ بھی ہمراہ ہیں ۔شمس الرحمٰن سواتی نے کہاکہ ماضی میں انہی حکمرانوں نے 200 سے زیادہ اداروں کی نجکاری کی اور اعلان کیا تھا کہ نجکاری سے حاصل شدہ رقم سے بیرونی قرضے ادا کیے جائیں گے انڈسٹریلائزیشن کی جائے گی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری ختم ہوگی ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے صنعتیں بند پڑی ہیں اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اج تک کسی کو نہیں معلوم کہ نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم کہاں گئی اب ایک بار پھر ان حکمرانوں نے نجکاری کا جمعہ بازار لگایا ہے اگر یہ حکمران ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ماضی میں کی گئی نجکاری کا حساب دیں اور IPPs کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادائیگی بند کریں رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا بند کریں اداروں کو دیانت دار اور باصلاحیت مینجمنٹ دیں۔اپنی عیاشیاں اور غیر ترقیاتی اخراجات ختم کریں بڑی گاڑیوں مفت پٹرول مفت بجلی اور دیگر مراعات سے دستبردار ہو جائیں انہوں نے کہا نجکاری کے خلاف مزدور تحریک کو منظم اور متحد کریں گے آپس کے اختلافات اپنی جگہ اپنے دائرے میں ہوں گے بھی تو اس کے کے باوجوداور بھرپور مزاحمت کریں گے لہذا حکمران نجکاری کے عمل سے باز رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے