English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔ 6 وزارتیں ختم‘ 2 ضم‘ اداروں میں اصلاحات لانے پرعملد درآمد شروع کردیا‘ وزیرخزانہ

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 6 وزارتیں ختم کرنے، 2 ضم کرنے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے پر عملد درآمد شروع کر دیا ہے جبکہ وزارتوں میں خالی ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دگنی ہوکر 32 لاکھ ہوگئی ہے اور نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات پاکستان کی ترقی کیلیے کام کررہے ہیں اور حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ میں آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے