English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزٹ ویزا مسافروں کیلیے ایک ہی ائرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازمی قرار

القمر

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ویزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دیدیا ہے جس کیلئے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیاہے کہ دوطرفہ ٹکٹ کیلئے الگ الگ ائرلائنزٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبرایک ہونالازمی ہے، دونوں اداروں کی ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، بنکاک، ملائیشیا،دبئی جانیوالوں مسافروں کے لیے ہدایات پرعملدرآمدلازمی قرار دیا گیاہے، ایئرپورٹ پرلوپروفائل کے حامل مسافروں کوہدایات کے تحت لازمی چیک کیاجائے،دوسرے ممالک سلپ ہونے کے لیے ایک ہی ایئرلائن کا 2 طرفہ ٹکٹ خریدا نہیں جاتا، ڈی پورٹ مسافروں سے بیدخلی کیاخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے