English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہے، ای سی پی

across the country

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر 30 نومبر 2019 کو سول سروس سے ریٹائر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے