ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی  دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد  گرفتار

کراچی : ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کے الزام میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا  ہے، تحقیقات کرنے پر 6 سے 8 نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں، مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں