English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کیساتھ بارش

القمر

کراچی کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن، ملیر،گلشن حدید ،گلستانِ جوہر،لانڈھی ،گلشنِ معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گلشن جوہر کے شمالی حصے اور سپر ہائی وے سے متصل علاقوں میں آندھی کی شدت اتنا زیادہ تھی کہ کئی بل بورڈز گر گئے جبکہ گلشن حدید میں تیزہواؤں اور بارش کے بعد متعدد درخت گرگئے، درختوں  کے گرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

ائیرپورٹ اوراطراف میں 40 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آندھی کے باعث چھتوں پر رکھی سولر پینلز کی پلٹیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کے سبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے،بادل شہر کے شمال اور شمال مشرق کے علاقوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے