English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ،بے امنی و بھتا مافیا کیخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بھتہ مافیا، بے امنی، ڈاکو کلچر، غنڈہ گردی، بدمعاشی کیخلاف شہریوں نے بہرپور آواز بلند کیا دوسرے روز بہی مکمل شٹربند ہڑتال آل پارٹیز موومنٹ، شہری اتحاد اور جمعیت علما اسلام کے مظاہرے ہزاروں شہریوں نے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ڈاکوؤں کے یار بدمست ایس ایچ او کو ہٹایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ شہر سمیت کشمور، تنگوانی، غوثپور میں ڈاکوؤں نے عوام کا سکون تباہ کر دیا۔ بیوپاریوں، معززین اور شریف النفس لوگوں سے فون کے ذریعے بھتہ وصول کرنا، بھتہ نہ دینے والوں کو نازیبہ الفاظ نکال کر دھمکانا، ڈاکو راج بے امنی کیخلاف آل پارٹیز موومنٹ، شہری اتحاد اور جے یو آئی کی کال پر ضلع ھیڈکوارٹر کندھکوٹ شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹربند ہڑتال رہی ڈاکو راج سے تنگ کاروباری حضرات ازخود مکمل کاروبار بند کر کے کامیاب ہڑتال کی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں نے ٹاور چوک پر شامیانہ لگا کر دو گھنٹوں تک احتجاج کیا۔ جبکہ جمعیت علما اسلام کی جانب سے بہی مدرسہ دارالقرآن سے ٹاور چوک تک ضلعی امیر مولوی شمس الدین بھیری، جنرل سیکرٹری مولوی جمال الدین اوگاہی، مولوی خان محمد ملک، حافظ عرفان اللّٰہ کھوسو، مولوی محمد ابراہیم خاکی، حافظ عبدالقادر سیال، جے ٹی آئی رہنما مولوی فرحان مغل ودیگر کی قیادت میں امن کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کے احتجاج میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی امن کی دھرتی امن چاہتی ہے، امن زندہ آباد، ڈاکوؤں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کی شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب ومیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر میھر چند، دلمراد ڈاھانی، حاجی حضوربخش مغل، غلام مصطفیٰ میرانی، طارق خان باجکانی، اشوک کمار سونارو، شاھنواز مرھیٹو، عبدالفتاح مغل، شعبان جکہرانی، احسان جکہرانی، عبدالعزیز سومرو، کامریڈ عباس، ولی محمد سھریانی، پرکاش کمار، ھریش لال، ڈاکٹر تلسی داس، اصغر شیخ، چھوٹو جکہرانی، شمن علی باجکانی، خادم حسن بلوچ سنتوش اگروال، رمیش میگھواڑ، دیوان لال میگھواڑ، چیلا رام ودیگر نے کہا کہ پولیس کے بس کی بات نہیں ہے جو ڈاکوؤں سے مقابلہ کر سکیں پولیس صرف آپریشن کے نام پر آنے والے پیسے ھڑپ کرنے میں پوری ہے ایس ایچ او اے سیکشن رفیق کھیڑو سمیت کئی پولیس میں کالے بھیڑ موجود ہیں جن کے نمبر ٹریس کئے جائیں تو ڈاکوؤں اور ان کے ساتھیوں سے رابطے نکلے گیں ہم امن کی خاطر سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں ہم میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کچے اور پکے کے ڈاکو دھشتگرد جنہوں نے عوام کا چین وسکون تباہ کیا ہے ان کیخلاف بے رحمانہ فوجی آپریشن کر کے کندھکوٹ شہر سمیت ضلع کا امن بحال کروا کے عوام کو چین کی سانس لینے دیں شہر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے