ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے بعد ان کا جامع طبی معائنہ مکمل ہوگیا ہے اوروہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو حال ہی میں پھیپھڑوں میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں شاہ سلمان کو پتے کی تکلیف پر ریاض کے اسپتال میں منتقل کیاگیا تھا،جہاں کامیاب آپریشن کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔
