English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیرپور،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدم تحفظ کا شکار

القمر

خیرپور (جسارت نیوز ) کوٹ ڈجی کی رہائشی خاتون مسمات زبیدہ گوپانگ نے صالح پٹ کے نوجوان ربنواز گوپانگ کے ساتھ عدالت میںمحبت کی شادی کی اور تحفظ کے لیے مطالبہ کیا. اس موقع پر مسمات زبیدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ربنواز گوپانگ سے شادی کی ہے لیکن ہمیں اپنے بھائیوں سے جان کا خطرہ ہے۔ مسمات زبیدہ نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے درخواست کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ سکون سے زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے