ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا  گروہ گرفتار

happened

  لاہور:پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چوری کرنے والوں کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے پورے گروہ کو گرفتار کرلیا، سبزی منڈی آنے والے شہریوں کی بائیکس چوری کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتےہوئے سبزی منڈی سے روزانہ کی بنیاد پر چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، چور کی شناخت عامر اور امین کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے پاس ایک عدد پستول اور 3 چوری کی گئی موٹر بائیکس برآمد ہوگئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، امید ہے کہ اب چوری کی وارداتوں میں واضح کمی نظرآئی گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں