English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برکس بین الریاستی تنظیم ہے‘ تمام ارکان مساوی حیثیت رکھتے ہیں‘روسی وزارت خارجہ

القمر

ماسکو (صباح نیوز) روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برکس بین الریاستی تنظیم ہے، جس کے تمام شرکا مساوی حیثیت رکھتے ہیں، برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے
مطابق برکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔ روسی حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے، جس کے تمام ارکان مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں، اس کی بنیاد جن ستونوں پر ہے، وہ سیاست، سیکورٹی، معیشت، فنانس، کلچر اور ہیومینیٹرین تعلقات ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں،2006ء میں قائم ہونے والی برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور سائوتھ افریقا پر مشتمل ہے، مصر، ایتھوپیا، ایران، امارات اور سعودی عرب بھی اس کے رکن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے