English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینسر کا علاج گایوں کی صفائی میں ہے‘ بھارتی وزیر کا مضحکہ خیز دعویٰ

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے ریاستی وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا علاج گائے کے باڑے کی صفائی میں ڈھونڈنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔ اتر پردیش کے وزیر سنجے سنگھ گنگوار نے دعویٰ کیا کہ کینسر کے مریض گائے کے باڑے کی صفائی کرکے اور وہاں لیٹ کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ سنجے سنگھ نے یہ دعویٰ اپنے حلقے میں گائے کے باڑے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے صرف کینسر ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ روزانہ صبح اور شام کسی گائے کی پیٹھ پر ہاتھ پھیریں اور اس کی خدمت کریں تو ان کا مرض آدھا ختم ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے