English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں درسی کتابوں کے غیرملکی فنڈڈ منصوبے میں نیب افسر کی تعیناتی کا انکشاف

Sessions Judge Malir and lawyers, High Court doors closed for Silain

کراچی: سندھ میں درسی کتابوں کے غیرملکی فنڈنگ پر مبنی منصوبے میں نیب کے افسر کی تعیناتی کا انکشاف ہواہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں درسی کتابوں کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سندھ ہائیکورٹ میں منصوبے میں نیب افسر کی تعیناتی پر حیرانی کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے نیب کے افسر رضوان سومرو کو دس دن کے اندر واپس نیب بھیجنے کا حکم دیتے ہوئیکہا کہ نیب کا افسر محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونا حیران کن ہے۔

عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اعلی سطحی تقرری سوالیہ نشان ہے، نیب افسر کی ذمہ داری کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے، نیب افسر کوانتظامیہ یامینجمنٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کے منصوبے کیلئے غیرمتنازع افسر چاہیے، محکمہ تعلیم میں ایڈہاک اور ڈیپوٹیشن پر تعینات ہے۔ آفسر گلزار پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس سے ہے، تاہم وہ ایڈیشنل سیکریٹری پی ایس سی تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے