English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا جمعےکوملک گیرسطح پراحتجاج کااعلان

nationwide protest from Friday

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف جمعےکوملک گیرسطح پراحتجاج کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کافیصلہ ہے،اڈیالہ میں قیدبانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کامطالبہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریجنل تنظیموں کوضلعی ہیڈکوارٹرزپربعدنمازِجمعہ پرامن احتجاج کی ہدایت کر تی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش قبول نہیں ہے، آئین کی بالادستی پریقین رکھنےوالےتمام طبقات کوپرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام گرفتار پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے