ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاشف شیخ کا نثار کھوڑو سے رابطہ، گھر پر کریکر دھماکے کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ٹیلیفون پر رابط کرکے ان کی لاڑکانہ والی رہائش گاہ پر کریکر دھماکے پر اظہار افسوس کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔ نومنتخب امیر صوبہ نے کریکر دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ سندھ کی اصل شناخت کو مسخ کرکے نفرتوں کو جنم اور افراتفری کا ماحول بنانے کی کوشش ہے۔سندھ میں رہنے والاہر باشندہ نظریاتی و فکری اختلافات کے باوجود ایک دوسرے اور سیاسی رہنماؤں کا احترام کرتا ہے کیونکہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒکی سرزمین سندھ امن پیار اور محبت کی سرزمین ہے اس طرح کے واقعات کے ذریعے امن خراب کرنے والے رواداری، جمہوریت اور سندھ کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں