کراچی(آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہیدوں کے ذکر کے بغیر جمہوریت کی بات مکمل نہیں ہوسکتی، آئینی ترامیم سب کی مشاورت سے ہوں گی، کوئی ایک جماعت کا فیصلہ نہیں ہوگااگر بانی پی ٹی آئی سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کرے تو تمام مسائل چند ہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو سانحہ کارساز کے اعظم بستی قبرستان میں مدفون 7 شہدا کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ آج ہم نے سانحہ کارساز میں شہید کارکنان کی قبروں پر حاضری دی ہے، اس قبرستان میں سات شہیدوں کے قبریں ہیں اور ہم کوشش کرتے ہیں جہاں جہاں سانحہ کارساز کے شہید دفن ہیں انکی قبروں پر حاضری دیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی اس ملک کی جمہوریت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
