English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئینی ترامیم: پی ٹی آئی کے وفد کی ایک بار پھر فضل الرحمن سے ملاقات 

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک وفد آئینی ترامیم پر جاری مذاکرات کے سلسلے میں ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچا ہے ۔

میڈیا زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت بریسٹر گوہر علی خان نے کی، جس میں ہریسٹر سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور بارہریسٹر سید علی ظفر جیسے اہم شخصیات شامل تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حمید رضا بھی موجود تھے ۔ ان مذاکرات کے دوران دونوں طرف کے نمائندوں نے آئینی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

یہ ملاقاتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب دیگر سیاسی رہنما، بشمول بلاول بھٹو زرداری، بھی اس معاملے پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ الگ الگ بات چیت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز، بارہریسٹر گوہر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن کے ساتھ اتفاق رائے قریب قریب پہنچ چکا ہے، اور حتمی اعلان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بارہریسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر گفتگو کے لیے اپنے اتحادیوں، بشمول جے یو آئی (ف) کے سربراہ، کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے مذاکرات کے دوران ایک معاہدے تک پہنچنے کا مضبوط امکان تھا، اور جمعہ کے روز کی ملاقات نے اس سمجھوتے کو مزید مستحکم کیا۔

ہریسٹر گوہر نے کہا ہم ابھی بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایک بار جب ہم اپنی پوزیشن کو حتمی شکل دے لیں گے، تو ہم عمران خان کی ہدایات حاصل کریں گے۔ آج ہم ان سے ملاقات کی درخواست کریں گے، اور ہماری کوشش ہے کہ کل ان سے ملاقات کریں۔ ان کی ہدایات کی بنیاد پر، ہم اپنی حتمی پوزیشن کا اعلان کریں گے  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے