ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرے: بیرسٹر سیف

Sealing of KP House illegal

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں چھوڑے اور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرے۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پرعدالت عظمی کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن آئیں، بائیں اور شائیں نہ کرے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جب کہ شریف خاندان اعلی عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں