English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے بہت بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے: عظمیٰ بخاری

القمر

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے۔ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں ،جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کم سیاسی یتیموں کا گروہ بن چکی ہے، پاکستان کے عوام اب اڈیالہ جیل کے مستقل رہائشی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اب وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کررہی ہے

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے، آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ہیں آمریت پسند سیخ پا ہیں۔ ججز اور ان کی فیملیوں کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسی نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے۔ ان کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے