ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ چارلس کے دورہ کے موقع پر آسٹریلوی رکن پارلیمان کی ہنگامہ آرائی

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو آسٹریلیا کے دورے میں اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب آسٹریلوی سرزمین کے اصل باشندوں کی نمائندہ سینیٹر لِڈیا تھارپ نے پارلیمنٹ میں شاہ چارلس کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا بادشاہ نہیں۔

لِڈیا تھارپ اس بات کی سخت مخالف ہے کہ آسٹریلیا اب تک برطانوی پرچم تلے جی رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آسٹریلیا اپنے آپ کو برطانوی تخت و تاج کی غلامی سے آزاد کرے۔ انہوں نے شاہ چارلس کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نوآبادیاتی نظام کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

شاہ چارلس کے لیے یہ صورتِ حال بہت پریشان کن تھی۔ انہیں توقع نہ تھی کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں آمد پر ان کے خلاف اس نوعیت کا احتجاج بھی ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے اصل باشندے برطانوی حکمرانوں اور عہدیداروں کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ لِڈیا تھارپ اس حوالے سے غیر معمولی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ کئی مواقع پر آسٹریلیا کی مکمل آزادی و خود مختاری کے حق میں آواز بلند کرچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں