ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتار

happened

  ایبٹ آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی بیحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دونوں ملزمان نے پاسپورٹ پھاڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان میں رہنے والے افغان باشندوں نے طوطا چشمی اور احسان فراموشی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرڈالی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے بے حرمتی کرنے والے دونوں افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ   افغان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ پھاڑنے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عظمت اللہ اور عظمت دین شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں