ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں کی میتیں تک نہیں ملتیں: مشعال ملک

ideologies

   اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں اور رہنماں کی میتیں تک نہیں ملتیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی بہت بیمار ہیں، ان کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے، قربانی دینے والوں کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرلیے ہیں، 50 لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسایا گیا، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کردے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عذاب سے گزر رہے ہیں لیکن ڈٹے ہوئے ہیں، ہمیں اپنے پیاروں اور رہنماں کی لاشیں تک نہیں ملتیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری قوم اور کشمیری تحریک پاکستان کے دفاع کی لائن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں