English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خزانہ کی دبئی اسلامی بینک کے گروپ سی ای او سے ملاقات

القمر

واشنگٹن (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامی بینک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر عدنان چلوان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دبئی اسلامی بینک کی جانب سے مختلف قرضوں کی پیشکش پر تبادلہ خیال ہوا اور اس حوالے سے باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں بروقت مدد فراہم کرنے پر بینک کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں بینک کے آپریشنز میں توسیع کے عزم کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے آگاہ کیا کہ حالیہ دنوں میں فچ اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں رسائی کیلیے بانڈز کے ذریعے فنڈنگ کے تنوع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے