English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساؤتھ افریقا کیخلاف کامیابی کیلیے بہترین پلان بنائیں گے، سعود شکیل

captain of Quetta Gladiators

کراچی:پاکستان کے کرکٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہترین پلان تشکیل دیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کےنائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے کی بہت زیادہ خوشی ہے۔ ہم ساؤتھ افریق کے خلاف اچھا کھیلنے اور نتیجے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہترین پلان تشکیل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر کامیابی بہت اچھی پیش رفت ہے۔ ٹیم میں ایک نئی اسپرٹ نظر آئی ہے۔ کچھ لڑکوں نے کم بیک کیا اور کچھ کھلاڑی نئے تھے، سب نے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اس سے اہم بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ ٹیم میچ جیت جائے۔ میں ہر اس اننگ کو اہم سمجھتا ہوں، جس میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہو۔ کھیل کے دوران میرے 20 یا 30 رنز ہوں اور ٹیم میچ جیت جائے تو بہت خوشی کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے