حیدرآبادڈاسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی قیادت میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سیاہ دن منانے کے حوالے سے شہباز بلڈنگ سے پوسٹ آفس تک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ 77 سال سے کشمیری مسلمان، بھارت کے ظلم برداشت کرتے آرے ہیں، ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر ظلم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ رہے گی، ہر پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کے قرارداد کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دیا جائے، اس موقع پر ریلی میں کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے. ریلی میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں بھی موجود ہیں۔
