English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اسمبلی: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ منظور

  کراچی:جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ سندھ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا سے رہا کروائے، جس   وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اس معاملے کو اٹھا چکی ہے اور کمیٹی تشکیل دی ہے، ہم قراداد کی مخالفت نہیں کر رہے۔

محمد فاروق نے کہا کہ قوم کی بیٹی اغیار کے قبضے میں ہے، قانون کے مطابق عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے دور میں   ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لاپتہ کردیا گیا تھا، جس کا پرویز مشرف نے اعتراف بھی کیا تھا،ڈاکٹر عافیہ کو 21 برس امریکی جیل میں ہوچکے ہیں تاحال حکومت نے وطن واپسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے