English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ بار صدر کا وکلاء کی گرفتاری کی مذمت ،فوری رہائی کا مطالبہ

القمر

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرمیاںرئوف عطا ء نے گوجرانولہ میں وکلا کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں فوری رہاکرنے کامطالبہ کیاہے ،سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ صدربار نے کہاکہ گوجرانولہ میں فائرنگ کے بعد وکلا کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ،وکلا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوس ناک ہے۔ بے گناہ وکلا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔سی پی او گوجرانولہ، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب بلاجواز حراست میں لیے گیے وکلا کو فوری رہا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے