English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ پریس کلب کے قریب لاپتا افراد کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی

القمر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ پریس کلب کے قریب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے مرکزی کیمپ کو آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت روڈ پر کئی برسوں سے قائم کیمپ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل عرصے سے احتجاج کی علامت بنا رہا ہے۔وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات گئے کیمپ کو آگ لگائی جس سے کیمپ کے تین اطراف کو نقصان پہنچا، تاہم اس وقت کیمپ کے اندر کوئی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب کیمپ کو آگ لگائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے