English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ کی سلامتی امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی‘ فرانسیسی صدر

القمر

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی ہمیشہ کے لیے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل ماکرون نے امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد یورپی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکا سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے تاکہ جیو پولیٹیکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔صدر ماکرون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لازماً ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکا کے حوالے نہیں کرنے چاہییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے