English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی معاشرے کی نسلی تقسیم کا خطرہ، تفتیشی ادارے متحرک

امریکا بھر میں نسلی بنیاد پر تقسیم و تفریق کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ ری پبلکنز نے انتخابی کامیابی کو اپنے سر پر سوار کرلیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے پر سیاہ فام امریکیوں کو نشانے پر لینا شروع کردیا ہے۔

امریکا بھر میں سیاہ فام باشندوں کو بھیجے جانے والے انتہائی توہین آمیز پیغامات نے نسلی تصادم کی راہ ہموار کرنا شروع کردیا ہے۔ بہت سے سیاہ فام باشندوں کو ملنے والے پیغامات میں انہیں عہدِ غلامی یاد دلایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ خبردار رہیں، بہت جلد غلام پکڑنے والے دستے آئیں گے اور اُنہیں کپاس کے کھیتوں میں بیگار پر لگائیں گے۔

اہانت آمیز پیغامات پر امریکا کے سیاہ فام باشندوں کے جذبات بھڑکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پولیس اور ایف بی آئی کو ان پیغامات کے بارے میں بتانا شروع کردیا ہے۔ امریکا بھر میں سیاہ فام باشندوں کو سنگین نتائج سے ڈرانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا اگرچہ اس حوالے سے بیشتر معاملات کو چھپارہے ہیں تاہم پھر بھی کچھ نہ کچھ مین اسٹریم میڈیا میں آ ہی رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے اعلان کے ساتھ ہی سیاہ فام باشندوں کو سنگین نتائج سے ڈرانے اور تمسخر اڑانے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ چار دن میں ہزاروں اہانت آمیز پیغامات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے صورتِ حال کی نزاکت کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ اداروں نے باضابطہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے اُن کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے