ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

salary

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ عدالت عظمی میں چیلنج کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے کر پہلے ٹریبونل کو بحال کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں