English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی سیاست دان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

regarding democracy

اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاست دان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ میں کسی بھی سیاست دان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتا کیا۔نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔ امریکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈپلومیٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے