ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید

Understanding

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارتخانے  کے ترجمان نے کہاکہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے، میڈیا پر چلنے والی خبریں کہ یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے پر پابندی عائد کردی ہے  حقائق کے برعکس ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل  میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ یو اےای نے پاکستانیوں کےلیے ویزے بند کردیے ہیں ، جس کی پاکستانی سفارتخانے نے مکمل تردید کرتےہوئے بتایا ہےکہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں یواے ای کے سرمایاکار وں کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے گیاہے، جنہوں پاکستان میں کاروبار کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں