ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،ضلع کی 2 شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کا آغاز

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ضلع کی چار میں سے دو شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ شروع کرنے اور 400 روپے فی من قیمت مقرر کرنے سے آبادکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، حکومت سندھ کی جانب سے تاحال گنے کے نرخ مقرر نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ضلع کی چار شوگر ملز میں سے دو شوگر ملز العباس شوگر مل میرواہ گورچانی اور تھرپارکر شوگر مل کوٹ غلام محمد نے گزشتہ روز کرشنگ سیزن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد شوگر ملز کے سامنے گنے سے بھرے ٹرک، ٹرالیاں اور اونٹ گاڑیاں بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہیں شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن کا آغاز کرنے اور 400 سو روپے فی خریداری کرنے سے آبادکاروں، گنا کاٹنے والے مزدوروں گڈز ٹراسنپورٹ مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شوگر مل انتظامیہ کے مطابق حکومت نے ابھی تک گنے کے نرخ مقرر نہیں کیے گئے ہیں تاہم 400 روپے فی من کے حساب سے خریداری کی جا رہی ہے ادھر العباس شوگر مل میرواہ گورچانی میں کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل دعائیہ تقریب تلاوت قرآن پاک سے منعقد ہوئی اور بکروں کا صدقہ دیا گیا۔العباس گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین و پاکستان کے معروف تاجر سیٹھ حاجی عبدالغنی ان کے صاحبزادے و ایم ڈی سیٹھ عاصم غنی، جے اے ایس بینک کے سی ای او جہانگیر صدیقی، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر غلام محمد سومرو ،عارف حسین ،نثار احمد پٹھان اورنواز علی ودیگر نے چین میں گنے ڈال کر کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ ادھر تھرپارکر شوگر مل کوٹ غلام محمد میاں چودھری محمد اشرف آرائیں اور ان کے فرزند چودھری ذیشان اشرف آرائیں نے شوگر مل افسران کے ہمراہ اجتماعی دعا اور صدقے کے بعد کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا ضلع کی دو شوگر ملز میرپورخاص شوگر مل اور ڈگری شوگر مل بھی جلد ہی کرشنگ شروع کر دیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں