اسلام آباد: سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پہلے ہی بتایا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی 24 نومبر کوآتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے تحت اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے بھی تیار کھڑی ہے۔
فیصل واڈا نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہیں بھولیں گا، مزید کہنا تھا کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی (20 نومبر) سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا تھا کہ عمران خان رہا نہیں ہو رہے، ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

