English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں: کامران ٹیسوری

القمر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر ملک کی سرحدوں کے ساتھ ملکی معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں، قطر اور روس کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہوں گا، پاکستان اسٹاک اور ان کی ٹیم کا شکریہ، معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کے لیے انتھک محنت کی، پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے