ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز ہاؤسنگ میں بے ضابطگیوں کا ازالہ کیا جائے، ناصر حسین شاہ

سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق کافی شکایات موصول ہوئی ہیں، بے ضابطگیوں کا ازالہ کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں، سیلاب متاثرین شکایات یا ایف آئی آر درج کرانے کی سکت نہیں رکھتے۔ کمشنر آفس میں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام اور سولرائزیشن پروگرام سے متعلق اجلاس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے دیگر صوبوں میں بھی بڑی تباہی آئی اور نقصان ہوا تھا، لیکن گھروں کی دوبارہ تعمیر کا کام صرف سندھ میں ہے، چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ اس پروگرام کو اونر شپ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں