English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں کسانوں کے ’دہلی چلو‘ مارچ پر پولیس کاآنسوگیس اور لاٹھی چارج، انٹرنیٹ سروس بند

نئی دہلی: ہریانہ پولیس کے آنسو گیس کے استعمال اور جارحانہ لاٹھی چارجوں کے بعد کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ ملتوی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دہلی سے 2 سو کلو میٹر دور پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر شمبھو کے مقام پر پولیس نے کسانوں کے ’دہلی چلو‘ مارچ پر اچانک دھاوا بول دیا،  جس کے نتیجے میں 17 کسان زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے کسانوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کرنے کے بعد دہلی چلو‘ مارچ کی قیادت کرنے والے کسان رہنماؤں نے مارچ کو ملتوی کردیا۔

کسانوں کے مارچ کی وجہ سے ہریانہ سمیت اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے کاروباری طبقے کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑاہے۔  کسانوں نے حکومت سے قرض معافی کی ضمانت، کسانوں کی ریاستی مدد اور آمدن بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہاکہ   اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو جلد اگلا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے