ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ابوالحسن ٹھٹھوی مکلی میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اسکول کے شاگردوں نے تقاریر شاعری کے ساتھ ڈرائنگ اور چارٹ بہترین طریقے سے بنائے اور ٹیبلوز پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اُستاد شاعر ادیب عبد الحمید مہرانوی، پروگرام انچارج قلم کار اُستاد صفدر ٹھٹھوی، عبدالرشید میمن، علی محمد سومرو اور دیگر نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہیدوں نے تعلیم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی، معصوم شاگردوں اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار کیا۔
