ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد

Conduct of Joint Exercise Warrior

راولپنڈی: پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر8 کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں، تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کی آٹھویں کڑی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران وزیٹرز ڈے کی تقریب 10 دسمبر کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز (ملٹری) تھے، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء نے مشق کے دوران فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند معیار کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں