English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت تعلیم سے جان چھڑانے کیلئے اسکولز پرائیویٹ کرر�ی �ے۔جاوید قصوری

القمر

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ’’نیشنل ایجوکیشن پالیسی ڈویلپمنٹ فریم ورک‘‘ کے مطابق پاکستان میں صرف پانچ فیصد بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ صرف بارہ فیصد بچوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہے۔بد قسمتی سے ملک کے اندر چار سالوں کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہونے کے با وجود کوئی بھی صوبہ ایسا نہیں ہے جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے شعبے میں اب تک کوئی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔پاکستان میں اسکول جانے والی عمر کے 40 فی صد سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جن میں بچیوں کی شرح 54 فی صد ہے۔ ان کی چاروں صوبوں میں کل تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے134 اضلاع میں کوئی ایک ضلع بھی بچوں کو تعلیمی معیار کے مطابق تعلیم دینے کے حوالے سے بہتر پرفارم کرتا نظر نہیں آتا۔ہر سال ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ بچے اپنے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے پاکستان سے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کو کنٹرول کرکے ملکی حالات سے دلبرداشتہ نوجوانون کے لئے راستہ اور بھی زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔ رہی سہی کسر نا اہلوں کے ڈنگ ٹپاؤ فیصلوں نے پوری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خواندگی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا ئی خطے کے تمام اہم ممالک میں سب سے پیچھے ہے۔پاکستان میں شرح خواندگی 79 فیصد ہے اور اس تناسب کے ساتھ پاکستان دنیا کے 221 6وٹے بڑے ممالک کی فہرست میں 180ویں نمبر پر ہے۔محمد جاوید قصوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو سب سے پہلے ٹیچرز ٹریننگ کالجز کو فعال بناتے ہوئے اساتذہ کو پڑھانے کی تربیت دینا ہو گی تب ہی معیار تعلیم میں بہتری آئے گی اور اسکول سے باہر بچوں کے والدین کو بھی اعتماد آئے گا کہ ان کا بچہ پڑھ کر بہتر روزگار حاصل کرسکے گا۔ المیہ یہ ہے کہ حکومت اس شعبے سے جان 6ڑانے کے لئے اسکولوں کو پرائیویٹ کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے