English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن میں فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اور 18دسمبرکی درمیانی شب ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا اور کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طحٰہ سواتی ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزنے 7خوارج کو ہلاک کیا جبکہ خارجی علی رحمان عرف مولانا طحہٰ سواتی فتنۃ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رحمان عرف مولانا طحہٰ سواتی نے 2010 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک خارجی نے گھر میں داخل ہوکر کمرے میں 2بچوں کویرغمال بنایا اور دونوں بچوں کوڈھال کے طورپراستعمال کرنےکی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے کامیاب حکمت عملی سے دونوں بچے بحفاظت بازیاب کرالیے اور خارجی کو ہلاک کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی ملی جو کسی بڑی دہشتگردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے